سر ی نگر، 27 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر بی جے پی کے ایگزیکٹو چیئرمین جے پی نڈا نے جمعہ کو کہا کہ اگر انتخابات کا بائیکاٹ ہوتا ہے تو بی جے پی ترال اسمبلی انتخابات جیت سکتی ہے۔ اس سے پہلے عوام کی طرف سے انتخابی بائیکاٹ کے فیصلے کا نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی مخالفت کی ہے۔ نڈا نے عمر عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ملک سے زیادہ اپنی سیاست کو لے کر فکر مند ہیں، وہیں عمر عبداللہ نے بھی الیکشن بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے ایسا کرنا خطرناک بتایا ہے۔ عمر نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے وہی ہوگا جیسا کہ لوک سبھا انتخابات میں ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ عمر عبداللہ نے کشمیر میں انتخابات کے بائیکاٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے بی جے پی کو فائدہ ہو گا۔ اسے لے کر انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن بائیکاٹ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ اس طرح کے فیصلے سے وہی ہوگا جیسا کہ لوک سبھا انتخابات میں ہوا تھا۔ ترال سے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی کو فتح ملی تھی، جہاں کے رہنے والے برہان وانی اور ذاکر موسیٰ ہیں۔عمر عبداللہ کے بیان کے بعد جے پی نڈا نے کہا کہ اگر انتخابات کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے تو بی جے پی ترال انتخابات جیت سکتی ہے۔